ملٹری کورٹس میں چلنےوالےمقدمات کافیصلہ حکومت کریگی، وزیر اعظم

منگل 6 جنوری 2015 18:50

ملٹری کورٹس میں چلنےوالےمقدمات کافیصلہ حکومت کریگی، وزیر اعظم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جنوری۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس پرافواج پاکستان بھی مشاورت میں شریک رہی، ان کورٹس میں چلنےوالےمقدمات کافیصلہ حکومت کرےگی، آرمی کورٹس کی مدت صرف2سال ہے، آخری دہشتگرد کےخاتمےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے،مہذب معاشرےمیں دہشتگردی اوردہشتگردوں کی کوئی گنجائش نہیں، آج قوم کاہرفردتسلیم کرتاہےکہ آرمی کورٹس وقت کی ضرورت ہیں۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بل کسی ایک جماعت کانہیں تمام سیاسی جماعتوں کاہے، اس بل سےدہشت گردی ختم کرنےمیں بہت مددملےگی، یہ بل قیام امن، دہشتگردی اورعام ملیشیاکےخاتمےکےلیےاہم حیثیت رکھتاہے، مجھےیقین ہےکہ سینیٹ سےبھی بل متفقہ طورپرمنظورہوگا۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ یہ ایک پارٹی کا بل نہیں ، تمام سیاسی قیادت کا بل ہے، ہزاروں لوگ دہشت گردی کی نذرہوچکےہیں، خطرناک دہشتگردوں کاٹرائل آرمی کورٹس میں ہوگا، بچوں،خواتین،فوجیوں اورپولیس افسران کومارنےوالوں کاٹرائل آرمی کورٹس میں ہوگا، ملٹری ایکٹ اورآئین میں ترمیم پرکئی دفعہ بات چیت ہوئی، آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کا سہرا پوری پارلیمنٹ کا ہے ، بل پیش کرنے میں سب کی کاوش ہے، سب نے اس میں مشاورت کر کے اس پر رضامندی ظاہر کی جس کے بعد قومی اسمبلی سے منظور ہوا۔

نواز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کیلئےمبارک دن ہےکہ قوم نےدہشتگردی کوجڑسےختم کرنےکافیصلہ کرلیا، اعتزازاحسن تمام صورتحال سےواقف ہیں، مجھ سےزیادہ حالات کواعتزازاحسن جانتےہیں، تمام رہنماؤں نےرائےدی اورمتفقہ رائےسےاس بل کوتشکیل دیاگیا،اپوزیشن لیڈر،اعتزازاحسن اورپارلیمانی جماعتوں کےقائدین کاشکریہ اداکرناچاہتاہوں، تمام سیاسی رہنماخراج تحسین کےمستحق ہیں۔