فاروق ستار نے تمام سیاستدانوں کا پردہ فاش کردیا

منگل 6 جنوری 2015 19:54

فاروق ستار نے تمام سیاستدانوں کا پردہ فاش کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جنوری۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں 21ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تمام اراکین کے سامنے رکھا گیا وہاں سب ان کے سامنے اوکے اوکے کہتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے انکشاف کیا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں 21 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تمام اراکین کے سامنے رکھا گیا تھا وہاں آرمی چیف کی موجودگی میں سب اوکے کہتے رہے اور ایوان میں سب نے اس کے خلاف تقریریں کی ہیں جو قابل افسوس ہے۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد آن لائن سے انٹرویو مین انہوں نے کہا کہ آج بھی آرمی چیف کو سپیکر کے ساتھ لا کر بٹھا دیا جائے تو تمام سیاستدانوں کے رویے بدل جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :