Live Updates

این اے 122 میں شکست ہو چکی، عمران خان غلط بیانی نہ کریں: پرویز رشید

منگل 6 جنوری 2015 20:09

این اے 122 میں شکست ہو چکی، عمران خان غلط بیانی نہ کریں: پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عمران خان کو شکست ہو چکی ہے جو انہیں تسلیم کر لینی چاہئے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دوبارہ عمران خان ووٹوںکی دوبارہ گنتی میں شلست کا سامنا کرنے پر اپنی خفت مٹانے کیلئے غلط بیانی کر رہے ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ باز رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 122 میں ثبوتوں کیساتھ خان صاحب کی شکست ثابت ہوئی ، اب قومی یکجہتی کا ماحول خراب کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :