سکھر ،سیاسی و سماجی، مذہبی تنظیموں سمیت تاجر برادری کا جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے سیکورٹی سمیت صفائی و ستھرائی کی صورتحال بہتر رکھنے پر اظہار تشکر

منگل 6 جنوری 2015 20:58

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سکھر کی سیاسی و سماجی، مذہبی تنظیموں سمیت تاجر برادری کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے سیکورٹی سمیت صفائی و ستھرائی کی صورتحال بہتر رکھنے پر اظہار تشکر، جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر انتظامیہ نے جس بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، امید رکھتے ہیں کہ انتظامیہ سالہا سال اسی طرح کے انتظامات برقرار رکھتے ہوئے امن و امان کی فضاء کوبرقرار رکھے گی، ، رہنماؤں کا اظہار خیال و اظہار تشکر ، تفصیلات کے مطابق سکھر کی سیاسی ،مذہبی ،سماجی تنظیموں سمیت تاجر برادری کے رہنماؤں آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر حاجی محمد ہارون میمن ، بدر رفیق قریشی، حاجی صابر قریشی، عبدالمتین بندھانی، سید محمود علی، حاجی شفیع عباسی، خواجہ جلیل، طاہر خان، فیاض خان، لالہ عابد کھوکھر،اولڈ میٹرئیلس ایسوسی ایشن کے صدر اجمل ملک ، ندیم آرائیں ، پاسبان ڈسٹرکٹ کے حاجی اعجاز میمن ،نشتر روڈ انجمن تاجران کے صدر محمد عامر فاروقی ، سید رفعت علی شاہ ، عبدالعزیز ، عبدالغنی ، محمد شکیل ، راؤ عظمت ، ہیومین رائٹس پیس آف پاکستان کے سید مدثر حسین ہاشمی ، اعوان برادری کے احسان گل اعوان ، سنی تحریک محبوب سہتو ، سکھر شہری اتحاد کے مولانا عبید اللہ بھٹو ، تاجر رہنما حاجی جاوید میمن ، برکت علی سولنگی ، تنظیم پاکستانی کے صدرنواب محمد عامر عباسی ، سماجی رہنما اشفاق سعید اعوان ، حبیب خان ، ن لیگ کے قائمقام صدر حاجی عبدالسلام مغل ، انصاری برادری کے حبیب اللہ انصاری ، نیو ینگ اتحاد کے ندیم خان و دیگر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات اور صفائی و ستھرائی کی صورتحال بہتر رکھنے پر ضلع، پولیس و نساسک انتظامیہ اور امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے میں کردار ادا کرنیوالے مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر انتظامیہ نے جس بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی و ستھرائی اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی وجہ سے ضلع سکھر میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، جس پر سکھر کی تاجر برادری ضلع ، پولیس ، نساسک انتظامیہ اور دیگر تمام محکموں کے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کرتی ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ انتظامیہ سالہا سال اسی طرح کے انتظامات برقرار رکھتے ہوئے امن و امان کی فضاء کوبرقرار رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :