سکھر ،سربراہ تنظیم پاکستانی ڈاکٹر سعید احمد اعوان کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر سیکورٹی کے فل پروف اور بہتر انتظامات پرمتعلقہ محکموں کے افسران و عملے کیساتھ اظہار تشکر

منگل 6 جنوری 2015 20:58

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید احمد اعوان نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مرکزی جلوس سمیت شہر میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات اور نساسک کی جانب سے جلوس کی گذر گاہوں کے اطراف میں صفائی کے بہتر انتظامات کئے جانے والے عمل پرکمشنر سکھر محمد عباس بلوچ ، ڈپٹی کمشنر سکھر فیصل شہزاد عباسی ، ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی ، ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو ،اے ایس پی سٹی سید مشتاق شاہ ، سارجنٹ شان بھٹو ، ایم ڈی نساسک عبدالمجید پٹھان ، سمندر خان بھٹو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و عملے کیساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :