وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے بے قابو ٹرالر روکنے والے بہادر شہری کے لئے اعزازی شیلڈ،وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے اطہر علی یاد کی بہادری اور جرات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی ،اطہر علی یاد جیسے بہادر نوجوان نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام عالم میں بھی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، راجہ اشفاق سرور

منگل 6 جنوری 2015 21:04

وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے بے قابو ٹرالر روکنے والے بہادر شہری کے لئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے موٹر وے پر جان پر کھیل کر ہیوی ٹرالر کو روکنے والے بہادر شہری اطہر علی یاد کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طو رپر حکومت پنجاب کی طرف سے اعزازی شیلڈ پیش کی- بارسیلوز ریسٹورنٹ گلبرگ میں بہادری شہری اطہر علی یاد کے اعزاز میں حکومت پنجاب کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کے لئے گراں خدمات سرانجام دینے والے اطہر علی جیسے قومی ہیروز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے- معاشرے میں دوسروں کی بقا کے لئے اپنی جان کی پرواہ نہ کرنا بہادر اور دلیر لوگوں کا شیوہ ہے اور ایسے ہی بہادر لوگوں کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام عالم میں بھی ملک کا نام روشن ہو رہا ہے ،انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے جیسی مصروف شاہراہ پربے قابو ٹرالر پر سوار ہو کر کو دو میل تک اسے روکنے کی کامیاب کوشش کر کے اطہر علی یاد نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی نوجوان انتہائی جرات مند او باصلاحیت ہیں ایسے ہی لوگ پاکستان کے لئے باعث فخر ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ اطہر علی یاد نے اپنے جرات مندانہ اقدام سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہونے سے بچایا ہے اور وہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو اطہر علی یادکو ان کی بہادری اور نڈر اقدام کے نتیجے میں اعلی ترین سول ایوارڈ دئیے جانے کی سفارش بھی کریں گے - اطہر علی یاد نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے قابو ٹرالر کو دیکھ کر ان کے دل میں صرف ایک ہی خیال آیا تھا کہ کہیں اس سے کوئی سنگین حادثہ نہ پیش آ جائے - چنانچہ انہوں نے اپنے اہل خانہ کے منع کرنے کے باوجود اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا اور کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے سے بچ گیا- انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی طرف سے اعزازی شیلڈ دئیے جانے پر ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں -تقریب میں اطہر علی یاد کے اہل خانہ ، بچوں عرش یاد علی ،عصر یاد علی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں ۔

متعلقہ عنوان :