سکھر،مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملز م زخمی حالت میں گرفتار ،ٹی ٹی پسٹل بمعہ گولیاں برآمد

منگل 6 جنوری 2015 21:16

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) ایس ایس پی سکھر کے پریس ترجمان فرحان سرور کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر تھانہ اے سیکشن پولیس نے لب مہران مہران کے قریب دوران ناکہ بندی مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملز م علی حسن ابڑو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کر لی ہے جبکہ تھانہ بی سیکشن پولیس نے دوران گشت ایک شخص بنام مراد علی بھٹی کو گرفتار کر کے اسے کے قبضے سے ایک کلو چرس برآمد کر لی ہے ایس ایس پی سکھر نے بہترین کارکردگی دیکھانے والے پولیس اہلکاروں میں سی سی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :