وزیراعظم کی سینٹ میں تقریر کے دوران اسحاق ڈار پرچیاں لکھ کر دیتے رہے

منگل 6 جنوری 2015 21:19

وزیراعظم کی سینٹ میں تقریر کے دوران اسحاق ڈار پرچیاں لکھ کر دیتے رہے

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) وزیراعظم محمدنواز شریف کی سینٹ میں تقریر کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم کو پرچیاں لکھ کر دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سینٹ ارکان کے آرمی ایکٹ میں تبدیلی اور بل پاس ہونے پر شکریہ ادا کررہے تھے کہ اس دوران اسحاق ڈار نے نواز شریف کو ایک پرچی دی جس میں سید مظفر حسین شاہ اور پیر پگاڑا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنے کا لکھا ہوا تھا جس پر نواز شریف نے باقاعدہ طورپر عمل کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :