نواز شریف کی ایوان بالا میں آمد ، اپوزیشن اراکین کے غصے کی ترجمانی، سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے وفاقی وزیر داخلہ کو حکومت کا لاڈلہ وزیر قرار

منگل 6 جنوری 2015 21:44

نواز شریف کی ایوان بالا میں آمد ، اپوزیشن اراکین کے غصے کی ترجمانی، ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) وزیر اعظم نواز شریف کی ایوان بالا میں آمد ، اپوزیشن اراکین کے غصے کی ترجمانی ، پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیونے وفاقی وزیر داخلہ کو حکومت کا لاڈلہ وزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کیلئے جانیں قربان کرنے میں ہم فخر محسوس کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم صاحب آپ ایوان کا تقدس رکھتے ہیں آپ کا لاڈلہ وزیر کیوں نہیں رکھتا کچھ لوگ آپ کو پریشانیوں میں دھکیل کر خوش ہوتے ہیں کسی بھی بحران یا جنگ میں اپوزیشن آپ کو اکیلا نہیں چھوڑے گی مگر ہمارا مذاق تو نہ اڑایا جائے ۔