جی ا یچ کیو کا بندہ ہوتا تو آج اسمبلی میں ہوتا ، شیخ رشید ،

دیکھتے ہیں یہ سال سلیکشن کا ہے یا الیکشن کا ،پاکستان کے حالات اچھے نہیں ، اگلے دنوں لوگوں کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہوگا ، شیخ رشید کے پاس بہت کچھ ہوگا ، آج کے فیصلے پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہوں ، انٹرویو

منگل 6 جنوری 2015 22:58

جی ا یچ کیو کا بندہ ہوتا تو آج اسمبلی میں ہوتا ، شیخ رشید ،

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں یہ سال سلیکشن کا ہے یا الیکشن کا ہے ، پاکستان کے حالات اچھے نہیں ، اگلے دنوں لوگوں کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہوگا ، شیخ رشید کے پاس بہت کچھ ہوگا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں پاکستان کیلئے اچھے حالات نہیں دیکھ رہا اگلے دنوں میں لوگوں کے پاس کچھ نہیں شیخ رشید کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہوگا جی ایچ کیو کا بندہ ہوتا تو شیخ رشید آج اسمبلی میں ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہوں حکمران لٹیرے اور چور ہیں عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اب دیکھتے ہیں یہ سال الیکشن کا ہے یا سلیکشن کا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس قوم کا مقدر نااہل قیادت ہے تو میں صرف ا یک ماتھا ہی پیٹ سکتا ہوں دہشتگردی کا مسئلہ دوسال میں ختم نظر نہیں آرہا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شادی کا تعلق اس کی ذات سے ہے کہ ایک ذاتی معاملہ ہے شادی کی ہے تو کوئی گناہ نہیں ہمیں نجی معاملات کو اس طرح اچھالنا نہیں چاہیے ۔