کراچی: تین دہشت گروں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔

بدھ 7 جنوری 2015 12:10

کراچی: تین دہشت گروں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) کراچی میں نادرن بائی پاس پر پولیس سے مبینہ مقابلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردسکول پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کو اطلاع کی گئی تھی کہ کچھ ملزمان کسی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بائی پاس پر جمع ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سی آئی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا تودہشتگروں نے فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی فائرنگ کے دوران تینوں دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے تینوں دہشتگروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے کالعدم تنظیم کے کارندے تھے اور دیگر پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہونے کے ساتھدہشتگروں کے قبضے سے اسلحہ کی بھاری بھی مقدار بر آمد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :