سپین ‘ دستاویزات طلب کرنے پر پولیس اہلکار کو تا رکین وطن نے ٹرین تلے دھکا دے دیا
بدھ 7 جنوری 2015 12:21
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) میڈرڈ میں شناختی پیپرز مانگنے پر امیگرنٹ نے پولیس اہلکار کو ٹرین کی پٹری پر دھکا دیدیا جس سے وہ ٹرین کی زدمیں آکر ہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سپین کے دارلحکومت میڈرڈکے "ایمباخادور سٹیشن" پرایک پولیس اہلکارنے ایک امیگرنٹ سے شناختی پیپرزطلب کئے تو جواب میں امیگرنٹ نے اس پولیس اہلکار کو ایک چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دیدیا اوروہ اہلکارچلتی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔
ہلاک ہو نیوالے پولیس اہلکار کی عمر 28سال بیان کی جاتی ہے اوراس کانام فرانسیسکو خابیراورتیگا ہے۔فرانسیسکو کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا،ملزم بھی پولیس اہلکار کے ہمراہ گتھم گتھا ہو نے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک پر گرگیا تھا اور اس کے سر میں بھی شدیدترین چوٹ آئی ہے اورہسپتال میں زیر علاج ہے۔(جاری ہے)
پولیس نے ملزم کو شناخت کر لیا ہے اور اسکی شناخت علی رابا یودیکے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق افریقی ملک آئیوری کوسٹا سے ہے اور یہ غیر قانونی طورپر 2011میں سپین میں داخل ہو ا تھا۔
2013میں ملزم کیخلاف نو مقدمات درج ہیں اوریہ تین مرتبہ دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار بھی ہو چکا ہے جبکہ اس پر دو پرتشددچوریوں کا بھی کیس درج ہے اور سپین میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور امیگرنٹس لا کی خلاف ورزی جیسے الزامات کا بھی سامنا ہے۔پولیس نے قتل کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.