بھارتی سیاستدان ششی تھرور کی بیوی کو زہر دے کرقتل کیا گیا ، پولیس

بدھ 7 جنوری 2015 12:34

بھارتی سیاستدان ششی تھرور کی بیوی کو زہر دے کرقتل کیا گیا ، پولیس

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء)کانگریس کے رہنما بھارتی سیاستدان ششی تھرور کی اہلیہ کی پراسرارموت کی گتھی سلجھ گئی۔دہلی پولیس چیف کے مطابق سننداپشکر کو زہر دے کرقتل کیاگیا۔ تمام متعلقہ افراد کو شامل تفتیش کیاجائیگا۔ ششی تھرور اور اہلخانہ سے بھی بازپرس ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سننداپشکر 17 جنوری 2014کو لیلاپیلس کے کمرہ نمبر 345میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں ۔

واقعے کے تقریباً ایک سال کے بعد میڈیکل بورڈ نے تحقیقات کے بعد نتیجہ اخذ کیاکہ سننداپشکر کی موت غیرفطری تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بھارتی سیاستدان ششی تھرور کی اہلیہ کو زہر دے کر قتل کیاگیاتاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکاہے کہ انہیں انجکشن کے ذریعے زہر دیاگیا یا کسی اور طریقے سے ۔ دہلی پولیس چیف کے مطابق سنندا کے اعضا مزید ٹیسٹس کیلئے بیرون ملک روانہ کیے جائیں گے۔ بی ایس باسی کے مطابق قتل کا مقدمہ دفعہ 202کے تحت درج کر لیاگیا اور پولیس تمام متعلقہ افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے قتل کی تحقیقات کریگی ۔ششی تھرور نے کہاکہ وہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی کاپی کی درخواست کریں گے ادھربی جے پی کے رہنما سبرامینیم سوامی نے الزام عائد کیاکہ سننداپشکر کو پیسوں کیلئے قتل کیاگیا۔