ورلڈ کپ 2015ء:قومی ٹیم کو حتمی شکل دیدی گئی

بدھ 7 جنوری 2015 12:37

ورلڈ کپ 2015ء:قومی ٹیم کو حتمی شکل دیدی گئی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7۔جنوری 2015ء )پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ 2015ء کی لیے قومی سکواڈ کو حتمی شکل دیدی ہے ،سکواڈ میں شعیب ملک ،کامران اکمل ،عمر گل اور اظہر علی شامل نہیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کیلئے آئند ہ ماہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سرزمین پر کھیلنے جانیوالے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان نے اپنے شاہینوں کی حتمی فہرست تیار کر لی ہے ۔

کامران اکمل ،شعیب ملک اور اظہر علی 15رکنی سکواڈ میں شمولیت کے لیے سلیکٹر ز کو مطمئن نہیں کرسکے ہیں جبکہ عمر گل فٹنس مسائل کے سبب سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیا ب نہیں ہوئے ہیں ،پشاور سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی سلیکٹرز کا اعتماد نہیں جیت پائے ہیں ۔ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق ہی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں یونس خان ، محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، محمد عرفان ، جنید خان ، سرفراز احمد ،یاسر شاہ ،انورعلی ، شاہد آفریدی ، حارث سہیل ،عمر اکمل ،احسان عادل اور وہاب ریاض شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹیم کا باقاعد ہ اعلان آج کیا جائیگا ۔