Live Updates

برطانوی اخبار کا عمران خان کی نئی دلہن ریحام خان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

بدھ 7 جنوری 2015 12:56

برطانوی اخبار کا عمران خان کی نئی دلہن ریحام خان سے متعلق حیرت انگیز ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری2015ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی شادی کی خبریں سامنے آتے ہی ان کی مبینہ شریک حیات ریحام خان کے خلاف سوشل میڈیا پر شرمناک پراپیگنڈا کا آغاز ہوگیا اور ان کی بدترین کردار کشی کی گئی، اور اب برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ نے انکشاف کیا ہے کہ ریحام خان ان بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ سے شدید کرب میں مبتلا ہیں اور ان کی ذہنی صحت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اخبار نے ان کی قریبی دوست اور ایک پاکستانی نیوز چینل کی پروڈیوسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریحام خان شدید ذہنی دباﺅ اور مسائل کی وجہ سے اپنے معمولات جاری رکھنے سے قاصر ہیں اور وہ اپنا ٹی وی پروگرام بھی پیش نہیں کر پارہی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ریحام خان کو سوشل میڈیا پر الزامات کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور فیس بک پر ایسے پیج بھی بنائے گئے جن پر ان کی تصاویر جاری کی گئیں اور ان کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے۔ ان کے خاندان اور خصوصاً بیٹی پر بھی شرمناک الزامات لگائے گئے۔ برطانوی اخبار کے مطابق اس شدید منفی صورتحال نے ان کی ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے اور وہ گھر تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :