ٹیسٹ چیمپئن شپ اعزازات، جنوبی افریقہ نے ٹرافی اور انعامی رقم جیت لی

بدھ 7 جنوری 2015 13:34

ٹیسٹ چیمپئن شپ اعزازات، جنوبی افریقہ نے ٹرافی اور انعامی رقم جیت لی

کیپ ٹاوٴن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء ) سال بھر میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں رینکنگ کی ٹاپ چار ٹیموں کے لیے انعامات کا اعلان کر دیا گیا۔ ایک سو چوبیس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جنوبی افریقہ کو 5 لاکھ ڈالر کا انعامی چیک اور ٹرافی سے نواز دیا گیا۔ انعامات دینے کی تقریب جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاوٴن میں ہوئی جہاں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈرسن نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کی مخصوص ٹرافی اور پانچ لاکھ ڈالر کا چیک کپتان ہاشم آملہ کو دیا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی دوڑ میں آسٹریلیا دوسرے نمبر پر رہا۔ انگلینڈ تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر کا حقدار قرار پایا۔ رینکنگ کی دوسری نمبر کی ٹیم آسٹریلیا کو 3 لاکھ 90 ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبر کی ٹیم انگلینڈ 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی حقدار قرار پائی۔ ٹیسٹ سیزن کی رینکنگ میں چوتھے نمبر کی ٹیم پاکستان کو ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر ملیں گے۔

رینکنگ کی سرفہرست ٹیم کے کپتان ہاشم آملہ نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسٹار کپتان گریم اسمتھ اور آل راوٴنڈر جیک کیلس کی ریٹائرمنٹ کے باوجود جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون آنا بڑا اعزاز ہے۔

متعلقہ عنوان :