سندھ حکومت شہریوں کے مسائل کی جانب دھیان دینے سے گریز کررہی ہے، حبیب اللہ خان صدیقی

بدھ 7 جنوری 2015 13:37

پنوعاقل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن تعلقہ پنوعاقل کے سینئر عہدیدار ایڈوکیٹ حبیب اللہ خان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ ن مضبوط ہوچکی ہے‘ پنوعاقل کے سینئر کارکنان ہمارے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن تعلقہ پنوعاقل کے سینئر عہدیدار ایڈوکیٹ حبیب اللہ خان صدیقی نے شہر کے مختلف علاقوں میں تعزتیں کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنوعاقل شہر کی باشعور عوام سخت پریشان ہے‘ بیروزگاری‘ مہنگائی‘ بھوک سے بدحالی‘ نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں نہ ملنا سوالیہ نشان ہے‘ سرکاری سطح پر کوئی انصاف نہیں مل رہا ہے‘ تھانوں میں کورٹس‘ اور عوامی سرکاری اداروں میں شہریوں کو ذلیل اور رسوا کیا جارہا ہے‘ موجودہ حکومت سندھ کے شہریوں کے مسائل کی جانب دھیان دینے سے گریز کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنوعاقل کے سینئر کارکنان ہمارے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے

متعلقہ عنوان :