آئی سی سی کی جانب سے سال2015ء کی پہلی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری ، جنوبی افریقہ کا پہلے نمبرپر قبضہ

بدھ 7 جنوری 2015 14:29

آئی سی سی کی جانب سے سال2015ء کی پہلی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری ، جنوبی افریقہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )کی جانب سے سال2015ء کی پہلی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری کر دی گئی ۔آئی سی سی کی جانب سے 7جنوری2015ء جاری ہونیوالی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ پہلے نمبرپرآسٹریلیادوسرے،انگلینڈتیسرے اورپاکستان چوتھے نمبرپرہے۔جنوبی افریقہ نے31میچ کھیل کر3839پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ124ہے۔

دوسرے نمبرپرآسٹریلیانے35میچ کھیل کر4088پوائنٹس حاصل کئے اسکی ریٹنگ117ہے۔تیسرے نمبرپرانگلینڈ نے39میچ کھیل کر4063پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ104ہے۔چوتھے نمبرپرپاکستان نے30میچ کھیل کر3090پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ103ہے۔پانچویں نمبرپرنیوزی لینڈ نے37میچ کھیل کر3660پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ99ہے۔

(جاری ہے)

چھٹے نمبرپربھارت نے29میچ کھیل کر2793پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ96ہے۔

ساتویں نمبرپرسری لنکانے34میچ کھیل کر3258پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ96ہے۔آٹھویں نمبرپرویسٹ انڈیز نے30میچ کھیل کر2272پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ76ہے۔نویں نمبرپربنگلہ دیش نے21میچ کھیل کر676پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 32ہے۔دسویں نمبرپرزمباوے نے13میچ کھیل کر228پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 18ہے۔

متعلقہ عنوان :