تھوڑا سدھر جائیں تو پاکستانی بہتر ہیں، تبدیلی لائیں ، نیا کردکھائیں : ریحام خان

بدھ 7 جنوری 2015 15:05

تھوڑا سدھر جائیں تو پاکستانی بہتر ہیں، تبدیلی لائیں ، نیا کردکھائیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری2015ء) ٹی وی اینکر ریحام خان نے کہا ہے کہ تھوڑا سدھر جائیں تو پاکستانیوں سے بہتر کوئی قوم نہیں، تبدیلی لائیں کچھ نیا کرکے دکھائیں لوگ ضرورپسند کریں گے۔ حالات جیسے بھی ہیں ، پاکستان بہت اچھاہے ، جس طرح چاہودل کی بات کہہ دو۔ مقامی اخبار ’نئی بات ‘ میگزین کو انٹرویو دیے گئے انٹرویومیں ریحام خان نے کہا تھا کہ پاکستان میں ایک بہت بڑا مسئلہ ہے کہ یہاں ہر ایک اپنے آپ کو ہرفن مولا مانتا ہے، سامنے اگر ڈاکٹر بھی بیٹھا ہو تب بھی اپنی ڈاکٹری ضرور جھاڑنی ہوتی ہے لیکن کوئی بھی یہ ماننے کو تیار نہیں ۔

اُن کاکہناتھاکہ چینلز کا مسئلہ ہے کہ اگر کسی ایک پروگرام میں دہشت گردی کا ایشو اٹھایا گیا ہے تو آئندہ پورا ہفتہ تمام دوسرے چینلز اسی کو لے کر چلتے ر ہیں گے، کبھی پاکستانی میڈیا میں کام نہیں کیا تھا جب باہر کام کیا تو لوگوں نے کہا آپ بہت ہی حساس ہیں آپ پاکستان میں نہیں چل سکیں گی کیونکہ وہ کسی اور طرح کے سیٹ اپ کی عادی تھیں،صحافی ہونے کے ناطے ہمارے پاس جو انفارمیشن ہیں اسے ایمانداری سے سامنے لائیں مگر یہ نہیں کہ جھوٹ سچ دوسروں پر تھوپنا شروع کردیں۔

(جاری ہے)

اُن کاکہناتھاکہ ہمارے پروگرام ہمارے چینل سب سے بہترتب ہوں گے جب دنیا کی سوچ کے ساتھ مثبت انداز میں اپنی سوچ ملائیں اور کچھ نیا کرکے دکھائیں لیکن بدقسمتی ہے کہ پاکستان کی خبر سب سے پہلے بیرون ملک چینل دکھارہے ہوتے ہیں ، لندن میں رہتے ہوئے وزیرستان کی خبر دیتے ہیں تو اس میں جھوٹ سچ سب شامل ہوسکتا ہے، پاکستان کا منفی تاثر بھی اسی لئے ہے کہ ہمارا میڈیا صحیح طور پر اپنا امیج دنیا کے سامنے نہیں لارہا، آج کل تلوار سے نہیں بلکہ پوری دنیا میں سوشل میڈیا کی جنگیں لڑی جارہی ہیں جس نے بروقت اپنا میسج پہنچادیا وہی ملکوں اور پھر وہاں کی قوموں کا فاتح ہے۔

ریحام خان کاکہناتھاکہ وہ پاکستان میں بہت خوش ہیں، اس جگہ کو اتنا پسند کرتی ہیں کہ اب یہاں سے واپسی کو دل نہیں چاہتا،حالات جیسے بھی ہیں ،یہاں لوگوں کو آزادی ہے جس طرح چاہو جیو جو دل چاہے کھاﺅ اور جب اور جس طریقے سے بھی اپنے دل کی بات کہہ دو۔

متعلقہ عنوان :