کراچی،قاسم عثمانی اچھے بھائی میموریل گولڈ کپ پر وائٹیل فائیو نے قبضہ جما لیا

بدھ 7 جنوری 2015 15:41

کراچی،قاسم عثمانی اچھے بھائی میموریل گولڈ کپ پر وائٹیل فائیو نے قبضہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) وائٹیل فائیو کرکٹ کلب نے حافظ اسد بیگ کے میچ وننگ عمد ہ آل راؤنڈ کھیل میں شاندار سنچری 107 رنز اور 3 وکٹوں کے حصول اور آف اسپنر یا سر حسین کی تباہ کن بولنگ 29 رنز کے عوض 4 وکٹوں کی بدولت حریف ایئر پورٹ جیم خانہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 10 رنز سے شکست دے کر کے سی سی اے زون ایک قاسم عثمانی اچھے بھائی میموریل گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

میچ کے منصف سابق فرسٹ کلا س کرکٹر و قا ر حسین نے حافظ اسد بیگ کو شاندار میچ ووننگ کا ر کر دگی پر مین آف دی میچ قرار دیا۔ قبل ازیں فائنل میچ کا افتتاح اعزازی خازن کے سی سی اے مشیر ربانی نے گیند کو ہٹ لگا کر کیا ۔ اس موقع پر اعزازی سیکریٹری کے سی سی اے شفیق الرحمن قاظمی ، جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد، چیئر مین ٹورنامنٹ کمیٹی توصیف صدیقی، خرم اشر ف، سید منیر علی قادری، ایس ایم وسیم علوی ، طارق حفیظ، ڈاکٹر عارف حفیظ، علی حسین، واجد علی ، آصف محمود، ظفر احمد، وقا ر حسین، اکبر عالم ، لیا قت علی، ظہیر الدین، ظفر احمد، اعظم خان، محمد رئیس ، افضل قریشی، اجمل نصیب ، افضل شیخ ، شعر ی، حمید شیرازی، کا شف فا روقی، زاہد غفار، ابرار ، ثروات علی ، قاسم عثمانی مرحوم کے صاحبز ادے مسعو د عثمانی ودیگر بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

النو رجیم خانہ کے سی سی اے زون ایک کے زیر اہتمام منعقد ہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کے سی سی اے اسٹیڈیم میں فاتح ٹیم وائٹیل فائیو سی سی نے پہلے بیسٹمینوں کو آزما یا اور مقرررہ 40 اورز میں 9 وکٹیں کھو کر 252 رنز کا مجمو عہ حاصل کیا۔ نو جوان آل راؤنڈ ر حافظ اسد بیگ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کر تے ہوئے 110 گیندو ں پر 8 چوکوں کی مدد سے سنچری 107 رنز بنائی، سابق قومی انڈر 19 کرکٹر رمیز عزیز نے صرف 16 گیندوں پر 46 رنز کی جا رحا نہ باری میں 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا، سعد عالم نے 28 رنزمیں 2 چوکے لگائے۔

آف اسپنر حارث ایا ز نے 38 رنز کے بدلے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس روانہ کیا۔ جبکہ منصو رخان نے 2 وکٹیں 29 رنز دے کر حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ میں ائیر پورٹ جیم خانہ کی ٹیم مطلوبہ ہد ف کے تعا قب میں 242 رنز پر پویلین سدھار گئی۔ وجیح الدین کی 81 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے سے سجی 92 رنز کی اننگ بھی کا م نہ آسکی۔آغا صا بر نے 49 رنز میں15 گیندوں کا سامنا کیا اور 8 چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔

ابھر تے ہوئے آف اسپنر یا سر حسین نے تباہ کن بولنگ کر تے ہوئے 29 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ حافظ اسد بیگ نے بولنگ میں بھی عمدہ کارکر دگی کا مظاہر ہ کر تے ہوئے 33 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مذکورہ فائنل کوامپائرزآل حید ر اور محمو د خان نے سپر وائز کیا جبکہ آفیشل اسکورر عبید الرحمن تھے۔

متعلقہ عنوان :