واپڈا کی ممکنہ نج کاری کے خلا ف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینیٹرل لیبر یونین کی کال پر کام چھوڑ ہڑتال

بدھ 7 جنوری 2015 15:52

روہڑی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) واپڈا کی ممکنہ نج کاری پرائیوٹ سی ای اوز کی تعیناتی کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینیٹرل لیبر یونین کی کال پر سب ڈویژن صالح پٹ ،روہڑی اور ریجنل اسٹور کی تالابندی کرکے کام چھوڑ ہڑتال کر کے احتجاجی ریلیاں نکالیں نجکاری کے خلاف نعرے بازیکرتے ہوئے سکھر روانہ ، سیپکو سب ڈویژن صالح پٹ میں چیئرمین غلام رسول اوڈھو ،سیکر یٹری دیدار علی سولنگی ،غلام اکبر دایو ،اللہ ودھایو لاشاری کی قیادت میں روہڑی سب ڈویژن میں چیئرمین محمد علی قریشی ،غلام سرور مہر ،لالا اعظم پٹھان کی قیادت میں جبکہ ریجنل اسٹور روہڑی سے ذونل سیکر یٹری ڈا ڈا دیدار حسین ،جوائنٹ سیکر یٹری تھدھو خان شبانی روہڑی کے وائس چیئرمین محمد عالم ،جوائنٹ سیکر یٹری غلام مصطفی کی قیادت میں آفسوں کی تالا بند ی کرکے کام چھوڑ ہڑتال کردی اور نج کاری کے خلاف ہاتھوں میں سرخ جھنڈے اٹھا کر موٹر سائیکلوں پر احتجاجی ریلی نکال کر نجکاری کے خلاف نعرے بازی کی احتجاجی ریلی سے غلام سرور مہر ،دیدار سولنگی نے خطاب کرتے ہئوے کہا کہ حکومت ہمارے بار بار احتجاجوں کے با وجود ہمارے مطالبات پر توجہ نہیں دے رہی اور نہ ہی انکے کانوں پر جوں رینگ رہی ہے جس کے باعث واپڈا کے محنت کشوں میں سخت اشتعا ل پایا جاتا ہے اور ملازمین احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری اور نجی سی ای اوز کی تعناتی کو کسی صورت قبو ل نہیں کرینگے اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :