سکھر: مزید تین قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

بدھ 7 جنوری 2015 15:54

سکھر: مزید تین قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء)کراچی کی خصوصی عدالت نے قیدیوں کا کالعدم تنظیم سے تعلق ثابت ہونے پر سینٹرل جیل سکھر میں پھانسی کی سزا کے حامل قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔ تینوں قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جیل کی انتطامیہ کو موصول ہو چُکے ہیں۔

(جاری ہے)

قیدیوں کے نام محمد طلحہ،شاہد حنیف اور خلیل احمد ہیں۔ جیل انتظامیہ نے ڈیتھ وارنٹ وصول ہونے کے بعد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تینوں مجرموں کو 13 جنوری کی صبح 6 بجے تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پھانسی گھاٹ کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کر وا دیا گیا ہے جبکہ جیل کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔