آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا فیس بک اور ٹوئٹر اکاﺅنٹ نہیں : آئی ایس پی آر

بدھ 7 جنوری 2015 16:14

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا فیس بک اور ٹوئٹر اکاﺅنٹ نہیں : آئی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری2015ء) ترجمان پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا کو واضح کیا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کسی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا استعمال نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی فیس بک اور ٹوئٹر کا استعمال نہیں کرتے جبکہ ان کے نام سے بنائے گئے اکاﺅنٹ ان کے نہیں بلکہ جعلی ہیں۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا فیس بک اور ٹوئٹر پر اکاﺅنٹ موجود ہے اور پاک فوج کی جانب سے انہی کے ذریعے بیان جاری کیے جاتے ہیں۔