Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 17جون سے قومی اسمبلی میں نہیں آرہے ہیں ‘ ڈپٹی سپیکر

بدھ 7 جنوری 2015 16:44

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 17جون سے قومی اسمبلی میں نہیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 17جوان سے قومی اسمبلی میں نہیں آرہے ہیں یہ ریمارکس ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اجلاس کے دور ان دیئے قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدے کا حوالہ دیتے ہوئے اراکین کو مطلع کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 17 جون 2014ء سے تاحال ایوان سے کوئی اطلاع دیئے بغیر غیر حاضر ہیں جو مسلسل 40 دنوں سے زائد بنتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات