ریحام خان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ

بدھ 7 جنوری 2015 17:04

ریحام خان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری2015ء) عمران خان کی ریحام خان سے شادی کی خبروں کے بعد ریحام خان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر عمران خان کی مبینہ بیوی ریحام خان کو ایک گھنٹہ میں دس لاکھ افراد نے سرچ کیا جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔ ریحام خان 4 اپریل 1971ءمیں لیبیا میں پیدا ہوئیں، ریحام خان نے پہلے بھی شادی کی تھی جس میں ان کے تین بچے بھی ہیں۔ انہوں نے ایم اے جرنلزم کی ڈگری برطانوی یونیورسٹی سے حاصل کی اور کچھ عرصہ بی بی سی سے وابستہ رہیں جس کے بعد اب ایک پاکستانی ٹی وی چینل پر کرنٹ افیئرپروگرام کی میزبان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :