لاہور ، ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا بیگ گم ہو جانے پر سعد رفیق احتجاجاً انٹرنیشنل لاؤنج میں بیٹھ گئے ،

پی آئی اے حکام کی جانب سے سامان واپسی کی مکمل یقین دہانی

بدھ 7 جنوری 2015 18:29

لاہور ، ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا بیگ گم ہو جانے پر سعد ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) لاہور میں ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا بیگ گم ہو جانے پر سعد رفیق احتجاجاً انٹرنیشنل لاؤنج میں بیٹھ گئے جبکہ پی آئی اے حکام کی جانب سے سامان واپسی کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لاہور ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ہے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس پی آئی اے حکام اور انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا پی آئی اے کی مبینہ غفلتوں سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے جبکہ سعد رفیق نے بیگ گم ہونے کے خلاف انٹرنیشنل لاؤنج میں بیٹھ کر شدید احتجاج بھی کیا جس کے بعد سعد رفیق کو پی آئی اے کے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ انکے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور جلد ہی ان کا سامان ڈھونڈ کر ان کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :