جئے سندھ تحریک ٹنڈومحمدخان کی جانب سے ضلعی صدر عبدالخالق خاصخیلی پر کیس داخل کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 7 جنوری 2015 18:37

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) جئے سندھ تحریک ٹنڈومحمدخان کی جانب سے ضلعی صدر عبدالخالق خاصخیلی پر کیس داخل کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سخت نعریبازی کی گئی ، اس موقع پر جئے سندھ تحریک کے تحصیل رہنماء عبدالرزاق خاصخیلی ، در محمد سرکی ، ہری ٹھاکر اور یگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مخالفین نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کی مدد سے ضلعی صدر عبدالخالق خاصخیلی پر جھوٹا مقدمہ درج کرواکر گرفتار کروایا ہے ، انہوں نے کہاکہ سائیں جی ایم سید کے ہم سچے پیروکار ہیں اور اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ عبدالخالق خاصخیلی پر جھوٹا مقدمہ ختم کر کے فوری طو ر پر رہا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :