ہائیڈرو رکرز یونین نے واپڈا کی ممکنہ نجکاری اور پرائیوٹ چیف ایگزیکٹو کو بھرتی کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی

بدھ 7 جنوری 2015 18:37

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) پاکستان واپڈا ہائیڈرو رکرز یونین ٹنڈومحمدخان کی جانب سے واپڈا کی ممکنہ نجکاری اور پرائیوٹ چیف ایگزیکٹو کو بھرتی کرنے کیخلاف ڈویژنل آفیس سے ڈویژنل چیئرمین محمد یونس نظامانی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر محمد یونس نظامانی ، محمد ایوب سہتو ، جمن میر بہر ، ذوالفقار علی مینگل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واپڈا کی ممکنہ نجکاری اور واپڈا کی کمپنی میں پرائیوٹ چیف ایگزیکٹو کو بھرتی کرنا کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائیگا ، انہوں نے کہاکہ ادارے کی نجکاری مزدوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے ، جسے ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ واپڈا کی ممکنہ نجکاری کا اعلان واپس لیا جائے دیگر صورت احتجاجی تحریک چلائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :