مولانا عبد العزیز کی گرفتاری کا مطالبہ، پاکستان کو مضبوط اور محفوط بنانا ہو گا: الطاف حسین

بدھ 7 جنوری 2015 18:56

مولانا عبد العزیز کی گرفتاری کا مطالبہ، پاکستان کو مضبوط اور محفوط ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جنوری۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کو مضبوط بنانا ہو گا تاکہ یہ ہمارے بچوں کیلئے محفوط بن سکے مگر اس کام کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیاسی اور عسکری قیادت نے بڑے فیصلے کئے ہیں جن پر عمل درآمد بھی ضروری ہے۔ انہوں نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبد العزیز کی گرفتاری کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے آنکھیں بند رکھیں تو اس ملک کے حالات ایسے ہی رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کالعدم تنظیموں کی طرف سے کی جانے والی شر انگیز تقاریر پر بھی پابندی لگنی چاہیئے۔