پیرس، توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے اخبار کے دفتر پر حملہ، فائرنگ سے 11 افراد ہلاک، 10 سے زائد زخمی ،فرانسیسی صدر نے کابینہ کا ہنگامہ اجلاس طلب کرلیا

بدھ 7 جنوری 2015 20:29

پیرس، توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے اخبار کے دفتر پر حملہ، فائرنگ ..

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) فرانس کے دارالحکومت میں توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے اخبار کے دفتر پر حملہ ،فائرنگ سے 11 افراد ہلاک، 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے کابینہ کا ہنگامہ اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرنس کے دارالحکومت پیرس میں ہفت روزہ میگزین اسپیڈو جس نے 2006 ء میں توہین آمیز خاکے شائع کیے تھے بدھ کے روز اخبارکے دفترمیں دو مسلح افراد داخل ہوئے جنہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

جس کے باعث دفتر میں موجود دو پولیس اہلکار اور ایک صحافی سمیت بارہ افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں حملے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے فرانسیسی صدر نے واقع کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :