دہشت گردوں سے اپنے بہن بھائیوں کی شہادت کا بدلہ لیں گے،زیر تربیت کارپورلرزکا عزم ، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں روڈ کا5گھنٹے طویل دورہ،

زیر تربیت کارپورلرز کے کلاس روم بھی گئے ، غیر رسمی انداز میں خطاب ،کارپورلرز کے تربیتی پروگرام کی تعریف ،رائیونڈ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانیوالے ایلیٹ کمانڈوزسے ملاقات ،بہادری پر شاباش دی

بدھ 7 جنوری 2015 21:26

دہشت گردوں سے اپنے بہن بھائیوں کی شہادت کا بدلہ لیں گے،زیر تربیت کارپورلرزکا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں روڈ کا5گھنٹے طویل دورہ کیا ،وزیراعلیٰ نے زیر تربیت کارپورلرز(Corporals)کے تربیتی پروگرام اور فائرنگ رینج کا معائنہ کرنے کے ساتھ اعلی سطح کے اجلاس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

وزیراعلیٰ نے زیر تربیت کارپورلرز کے کلاس روم کا بھی دورہ کیا اور ان سے غیر رسمی انداز میں خطاب کے دوران تربیتی معیارکی تعریف کرتے ہوئے پاک آرمی، پنجاب پولیس اور ترکی کے ماہرین کا شکریہ ادا کیا- وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے میری درخواست پر ترک پولیس کے ماہرین لاہور بھجوائے جو کارپورلرزکو تربیت دے رہے ہیں جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں-وزیراعلیٰ نے کہا کہ کارپورلرز کی تربیت جدید تقاضوں کے مطابق ہورہی ہے- اس موقع پرزیر تربیت کارپورلر الیکٹریکل انجینئرباسط امین نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کے وژن کے مطابق فرائض سرانجام دیں گے اور دہشت گردوں سے اپنے بہن بھائیوں کی شہادت کا بدلہ لیں گے اور وطن عزیز کی حفاظت کے لئے جان بھی قربان کردیں گے-وزیراعلیٰ نے کارپورلر کے عزم اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ قوم کو آپ جیسے جوانوں پر فخر ہے- وزیراعلیٰ نے رائیونڈ کے علاقے میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کے آپریشن میں حصہ لینے والے ایلیٹ پولیس کے کمانڈوزسے ملاقات کی اورانہیں شاباش دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ایلیٹ پولیس کے کمانڈوز کی جرات اوربہادری کی تعریف کی- وزیراعلیٰ نے عباس لائن میں قائم کننائن سینٹر(Canine Centre) کا بھی دورہ کیا ۔ وزیراعلیٰ نے سینٹرکی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا اور متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سینٹر میں جاسوس کتوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے مناسب اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ صبح 11.30بجے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول پہنچے اور شام 4.30بجے واپس آئے۔

متعلقہ عنوان :