کوہلی شیر ہوگا اپنے گھر کا،فاسٹ بولرسہیل خان

بدھ 7 جنوری 2015 21:30

کوہلی شیر ہوگا اپنے گھر کا،فاسٹ بولرسہیل خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جنوری۔2015ء)ورلڈکپ میں پاکستانی اسکواڈ کے نونہال فاسٹ بولر سہیل خان کا کہنا ہے کہ کوہلی شیر ہوگا اپنے گھر کا۔ ان کےعلاوہ تیز بولنگ کے شعبے میں طویل قامت محمد عرفان کے ساتھ جنید خان، وہاب ریاض اور احسان عادل کے ساتھ حریفوں کا جگر آزمائیں گے، اسپن کے شعبے میں یاسر شاہ جادوگری دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر سہیل خان کا کہنا ہے وہ ورلڈ کپ میں وہ کسی کا منہ نہیں توڑیں گے وکٹیں بٹوریں گے، کوہلی سمیت دنیا کہ کسی بیٹسمین سے نہیں ڈر تے۔

کرکٹ کے میدان پر فاسٹ بولر جارح مزاج ہوتا ہے، سہیل خان بھی فاسٹ بولر ہیں، ان کی جارح مزاجی ان کی باتوں سے نظر آرہی ہے۔فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بولنگ میں بہت ورائٹی ہے جس کا مظاہرہ وہ ورلڈ کپ میں کریں گے۔