ہندو خواتین زیادہ بچے پیدا کریں،سخت گیر ہندو بھارتی رکن پارلیمنٹ کے بیان پر غم و غصے کا اظہار
بدھ 7 جنوری 2015 22:37
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) ایک سخت گیر ہندو بھارتی رکن پارلیمنٹ کے اس بیان نے ملک میں غم و غصے کو جنم دیا ہے کہ ہندو مذہب کی حفاظت کے لیے ہندو خواتین کو کم از کم چار بچے پیدا کرنے چاہییں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساکشی مہاراج کے اس بیان کا مقصد مسلمانوں کے ساتھ کشیدگی پیدا کرنا ہے۔
حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے ترجمان سنجے جھا نے ان کے اس بیان کو مضحکہ خیز اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ساکشی مہاراج متنازع شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ پچھلے ماہ انھوں نے مہاتما گاندھی کے قاتل کو محبِ وطن کہا تھا۔ایک اجتماع سے خطاب کے دوران ساکشی مہاراج نے مسلمانوں کو، جنھیں چار شادیاں کرنے کی قانونی اجازت ہے، تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’چار بیویوں اور 40 بچوں کا تصور بھارت میں نہیں چلے گا، وقت آگیا ہے کہ ہندو عورتیں اپنے مذہب کو بچانے کے لیے کم سے کم چار بچے پیدا کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.