جو ہمارے گلے کاٹ رہے ہیں ان کو سزا دینے سے ڈرنے کی کیا ضرورت ہے،پرویز رشید،

دہشتگردوں کے خلاف وہی رویہ اپنانا ہوگا جو دوسرے مہذب ملکوں میں ہے،ہمارا نقطہ نظریہ ہے کہ دہشتگردوں سے جان چھڑائی جائے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 7 جنوری 2015 22:42

جو ہمارے گلے کاٹ رہے ہیں ان کو سزا دینے سے ڈرنے کی کیا ضرورت ہے،پرویز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جو ہمارے گلے کاٹ رہے ہیں ان کو سزا دینے سے ڈرنے کی کیا ضرورت ہے،دہشتگردوں کے خلاف وہی رویہ اپنانا ہوگا جو دوسرے مہذب ملکوں میں ہے،ہمارا نقطہ نظریہ ہے کہ دہشتگردوں سے جان چھڑائی جائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10سے15دن لگیں گے فوجی عدالتیں قائم ہوجائیں گی،جے یو آئی(ف) کو بھی پارلیمنٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہئے،جے یو آئی(ف) نے جن دہشتگردوں کے خلاف فتوے دئیے ان کے لئے فوجی عدالتیں بنائیں،دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ہمیں سب کو متحد ہونا ہوگا،پاک فوج اور انٹیلی جنس کی کامیابی میرے بچوں کا مستقبل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی تنظیمیں جو دہشتگردی میں ملوث ہیں،انہیں کالعدم قرار دیدیا ہے،کالعدم تنظیموں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی،دہشتگردی کے مقدمات میں گواہوں کو تحفظ فراہم کریں گے

متعلقہ عنوان :