ٹنڈوالہیار کے آبادگاروں کی جانب سے گنے کے نرخ میں کمی کے فیصلے اور شوگر ملز بندہونے کے خلاف سینکڑوں آباد گاروں کا احتجاجی دھرنا
بدھ 7 جنوری 2015 23:29
ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) آبادگار ایکشن کمیٹی کی کال پر ٹنڈوالہیار کے آبادگاروں کی جانب سے گنے کے نرخ میں کمی کے فیصلے اور شوگر ملز بندہونے کے خلاف سینکڑوں آباد گاروں کا کیریا شاخ کے مقام پر احتجاجی دھرنا ۔اس موقع پر آباد گار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر مرتضیٰ اوٹھو ، زمیندار سجاول جمالی ،صابر قائم خانی ،حیسکو چیئرمین محسن گل مگسی ،سندھ ترقی پسند پارٹی کے وائس چیئرمین الطاف جسکانی ،قومی عوامی تحریک کے ضلعی صدر عبد الرحمان سموں ،نبی بخش لونڈ ،غلام قادر لونڈ ،اسلم اوٹھو سمیت دیگر زمینداروں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ٹنڈوالہیار میں متعدد شوگر ملز گنا فی من 155روپے خرید رہے ہیں ۔
جس سے ہمیں کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔(جاری ہے)
جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے گنے کے نرخ 182روپے فی من مقرر کیا گیا ہے ۔ مگر ملز انتظامیہ اس ریٹ گنا نہیں خرید رہی ہیں۔اور پاسماں ایسوسی ایشن کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے مز ید کہا کہ سندھ خو شحال بنانے اور یہاں کے آبادگاروں کو خوشحال کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر حکومت فوری عمل درآمد کراتے ہوئے تمام بند شوگر ملز کو فوری طور پر کھلوایا جائے ۔
اور سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گنا 182روپے فی گنا خریداری کو یقینی بنایا جائے ۔ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ہم ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے ۔تمام قومیں شاہرائیں ،ریلوے ٹریک کو بند کردیا جائے گا ۔اور تمام شوگر ملز کا گھیراوٴ کیا جائے گا ۔اور اپنے احتجاج ودھرنے کا دائرہ کار وسیع کرکے شٹر ڈاوٴن ہڑتال اور پہیہ جام کا راستہ اختیا ر کریں گے ۔جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری ، ایس ایس پی جاوید احمد بلوچ مظاہرین سے مذاکرات کے لئے دھرنے میں پہنچ گئے متعلقہ افسران کی یقین دہانی پر آباد گاروں نے 8گھنٹوں سے زائد جاری رہنے والے دھرنے کو 3دن کے لئے ختم کردیا آباد گاروں نے کہا کہ اگر 3دن میں ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو پھر دھرنا خیر معینہ مدت تک دیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.