امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

جمعرات 8 جنوری 2015 11:02

امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2015ء)امریکا کا کہنا ہے دہشتگردی کے خلاف حکومت پاکستان کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتے ہیں ۔ دارالحکومت واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے فوجی عدالتوں کے قیام پر ایک سوال کے جواب میں کہا اس بارے میں مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں ، حکومت پاکستان دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کر رہی ہے اور امریکا اس کی حمایت کرتا ہے ، چاہتے ہیں کہ دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ، ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان جین ساکی نے کہا امید کرتے ہیں ، دہشتگردوں کے خلاف کارروائی قوانین کے مطابق کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ساتھ مختلف مسائل پر مسلسل رابطے میں ہیں اور مزید معلومات چاہتے ہیں ۔