ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی کاکردگی قابل تحسین رہی

جمعرات 8 جنوری 2015 11:58

ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی کاکردگی قابل تحسین رہی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8۔جنوری 2015ء ) آسٹریلیااور نیوزی لینڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ کا 11واں ایڈیشن شروع ہونے میں ڈیڑھ ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ۔ اب تک کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 10ایڈیشنز میں شاہینوں کی مجموعی کارکردگی عمدہ رہی ہے اور قومی ٹیم نے 64ورلڈ کپ میچز میں سے 36اپنے نام کیے ہیں جبکہ 26میں انہیں شکست ہوئی اور 2کا نتیجہ نہیں نکل سکا ۔

پاکستان نے اب تک کھیلے گئے 10ورلڈ کپس میں سے 1جیتا ہے جبکہ 6ایڈیشنز کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے ۔آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کا سب سے بہترین سکور 349رنز ہے جو اس نے 2007ء میں زمبابوے کے خلاف سکور کیا تھا ۔ پاکستان کا عالمی مقابلو ں میں کم سے کم سکور 74ہے جو 1992ء میں ریکارڈ بکس کی زینت بنا تھا ۔ پاکستان کے لیے میگا ایونٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز عمران نذیر کو حاصل ہے جنہوں نے 2007ء کے ورلڈ کپ میں زمبابوے کیخلاف 160رنز بنائے تھے۔

(جاری ہے)

عظیم بلے باز جاوید میانداد کو پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں زیادہ زنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے ،انہوں نے 30میچز میں 43.32 کی اوسط سے 1083رنز بنا رکھے ہیں جن میں 1سنچری اور 8نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ گرین شرٹس کی جانب سے ورلڈ کپ میں زیادہ وکٹیں لینے کااعزاز کنگ آف سو ئنگ وسیم اکرم کو حاصل ہے جنہوں نے 38میچز میں 23.83کی اوسط سے 55وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :