قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کے آخری مرحلے میں 13اور 14جنوری کو مزید ٹیسٹ ہوں گے

جمعرات 8 جنوری 2015 12:01

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کے آخری مرحلے میں 13اور 14جنوری کو مزید ٹیسٹ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء)نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کے آخری مرحلے میں 13 اور 14 جنوری کو 10مزید کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے جس کے بعد تمام کرکٹرز کی فٹنس رپورٹ مکمل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اب تک جن کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیئے ہیں ان کی فٹنس میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے جو کہ 60 پلس ہے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کی کوشش ہے کہ وہ فٹنس کو 70 پلس تک لے کر جائیں۔ فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کے بعد و رلڈ کپ کاحتمی اسکواڈ تشکیل دیا جائے گا -