Live Updates

عمران خان کو چھیڑا جائے نہ تنگ کیا جائے، ریحام خان

جمعرات 8 جنوری 2015 12:06

عمران خان کو چھیڑا جائے نہ تنگ کیا جائے، ریحام خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اینکر پرسن ریحام کی شادی کے خوب چرچے کئے جا رہے ہیں تاہم طویل خاموشی کے بعد خاتون صحافی نے اپنی خاموشی توڑ ڈالی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے سب کو خبردار کر دیا کہ خان سے پنگے نہ لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ خان کو چھیڑا جائے اور نہ تنگ کیا جائے۔ پنگے لینے سے باز رہیں اور فلمیں نہ چالیں۔ بی بی سی گرل کہلانے والی ریحام کا کہنا تھا کہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ان کی فلمیں نہ چلائی جائیں، کبھی کبھی اوور اسمارٹنس میں بری طرح اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی لگ جاتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :