سڈنی ٹیسٹ ، بھارت نے 5وکٹوں کے نقصان پر 342رنز بنا لیے

جمعرات 8 جنوری 2015 12:15

سڈنی ٹیسٹ ، بھارت نے 5وکٹوں کے نقصان پر 342رنز بنا لیے

سڈنی ٹیسٹ ، بھارت نے 5وکٹوں کے نقصان پر 342رنز بنا لیے
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8۔جنوری 2015ء ) سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز ویرات کوہلی اور لوکیش راہول کے سنچریوں کی بدولت بھارت آسٹریلیاکے 572رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 5وکٹو ں پر 342رنز بنا لیے ہیں ۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارت نے اپنی پہلی اننگز گزشتہ روز کے سکور 71رنز 1کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور روہت شرما 53رنز بنانے کے بعد نیتھن لائن کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔

کپتان ویرات کوہلی اور لوکیش راہول نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 141رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا ۔لوکیش راہول 110رنز بنانے کے بعد سٹارک کی گیند پر پل کرتے ہوئے انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ اجنکے رہانے کی باری بھی محض 13ر نز تک محدود رہی ،انہیں شین واٹسن نے ایل بی ڈبلیو کیا ۔

(جاری ہے)

سریش رائنا کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی محض 1گیند تک محدود رہی اور وہ آف سٹمپ سے باہر جاتی گیند سے چھیڑ خانی کرتے ہوئے وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کو کیچ تھما بیٹھے ۔

کوہلی اور ساہا نے کھیل کے اختتام تک گینگرو ز کو مزید کسی وکٹ کے حصول سے باز رکھا اور بھارت نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر 5وکٹوں کے نقصان پر 342رنز بنا لیے ۔ کوہلی 140اور ساہا 14رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ آسٹریلیا کی جانب سے واٹسن اور سٹارک نے 2،2اور نیتھی لائن نے 1وکٹ حاصل کر رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :