ریاست پر حملوں کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ‘
جمعرات 8 جنوری 2015 12:19
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء)وفاقی حکومت نے پہلے مرحلے میں ان مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں فوجی اور قانون نافد کرنے والے اداروں کے افراد اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا اور جو مقدمات اس وقت انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔اس ضمن میں تمام صوبوں کے حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے مقدمات کی تفصیلات فوری طور پر وزارت داخلہ کو بھجوائیں تاکہ اس پر کارروائی شروع کی جاسکے۔
وزارتِ داخلہ کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ اس بات کا فیصلہ وزیر داخلہ کی سربراہی میں شدت پسندی سے متعلق قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق ہونے والے پہلے اجلاس میں کیا گیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون اور دہشت گردی سے نمٹنے والے قومی ادارے یعنی نیکٹا کے کوارڈینیٹر سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ صوبوں میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں خودکش حملوں اور بم دھماکوں سے متعلق زیر سماعت مقدمات اور اس میں گرفتار ہونے والے افراد کے کوائف بھی وزارت داخلہ کو بھجوائیں۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ جو مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجیں جائیں گے ان کی سماعت از سر نو شروع نہیں ہوگی بلکہ وہیں سے شروع ہوگی جہاں ان مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں ختم ہوئی تھی۔وزارت داخلہ کے اہلکار کے مطابق پہلے مرحلے میں جو مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے جانے کا امکان ہے ان میں کراچی میں نیول یارڈ، لاہور میں ایف آئی اے اور نیول وار کالج پر ہونے والے حملوں کے مقدمات شامل ہیں۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ان مقدمات میں گرفتار ہونے والے چند ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے اور چند روز پہلے بھی قانون نافد کرنے والے اداروں نے ان مقدمات میں دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔وزارتِ داخلہ کے اہلکار کے مطابق گذشتہ برس اسلام آباد کے نواحی علاقے بارہ کہو میں واقع مسجد میں خودکش حملہ کرنے والے شخص کا مقدمہ بھی فوجی عدالت میں بھیجا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.