Live Updates

عمران خان آج سہرا سجا کر ریحام خان کو بیاہنے جائیں گے

جمعرات 8 جنوری 2015 12:30

عمران خان آج سہرا سجا کر ریحام خان کو بیاہنے جائیں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2015ء) کپتان نے آج اپنی دلہنیا لانے کی تیاریاں مکمل کر لیں ، بنی گالہ میں شہنائیاں گونجیں گی ۔ عمران خان مختصر بارات کے ساتھ ریحام خان کو بیاہنے جائیں گے ۔ تیز رفتار ان سوئنگ ، لیگ کٹر اور یارکر سے وکٹیں اڑانے والے عمران خان خود صحافی خاتون کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریحام خان کی گگلی کے سامنے تجربہ کام آیا نہ مہارت ، پیار کا باؤنسر ایسا آیا کہ کپتان روک نہ پائے ۔

سیاست کی دھواں دھار اننگز کھیلتے کھیلتے محبت کے پویلین لوٹنے والے کپتان آج سے زندگی کی اہم اننگ شروع کریں گے ، پی ٹی آئی چیئرمین شہنائیوں کی گونج میں مختصر بارات کے ساتھ اپنی دلہنیا لینے اسلام آباد کے سیکٹر ایف جائیں گے ۔ بنی گالہ میں شادی کی تیاریاں مکمل ہیں ۔ شادی کی سادہ سی تقریب میں صرف قریبی عزیزوں اور رشتہ داروں کو بارات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :