نجی مصروفیا ت و ٹی وی پروگرام کی میزبانی کے باعث ڈراموں سے عارضی طورپرکنارہ کشی اختیار کی ‘ نعمان اعجاز

جمعرات 8 جنوری 2015 12:32

نجی مصروفیا ت و ٹی وی پروگرام کی میزبانی کے باعث ڈراموں سے عارضی طورپرکنارہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء ) ٹی وی کے مقبول اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ فنکار کو ہر فن مولا ہونا چاہیے میرا نجی ٹی وی کے پروگرام کی میزبانی کا تجربہ بڑا کامیاب رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں ٹی وی ڈراموں کو مناسب وقت نہیں دے رہا، نجی مصروفیا ت و ٹی وی پروگرام کی میزبانی کے باعث ڈراموں سے عارضی طورپرکنارہ کشی اختیار کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی کے کرنٹ آفیرز اور کامیڈی پروگراموں نے عوام کو سیاسی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار اداکیاہے جوبڑی خوش آئند بات ہے اور خاص طورپر ٹی وی چینلزنے فنکاروں کے تمام معاشی مسائل حل کرکے ان کی زندگی کو مزید پرلطیف بنادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔