ریحام خان کے زیراستعمال گاڑی سے متعلق اہم انکشاف

جمعرات 8 جنوری 2015 12:50

ریحام خان کے زیراستعمال گاڑی سے متعلق اہم انکشاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نئی دلہن ریحام خان کے زیراستعمال گاڑی سے متعلق انکشاف ہواہے کہ صبح سے بنی گالہ میں گاڑی کی غیرمعمولی آمدورفت جاری ہے جبکہ مذکورہ گاڑی ایک عرصہ تک بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے کام کاج کیلئے استعمال ہوتی رہی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریحام خان کے زیراستعمال کرولا گاڑی ’ایل زیڈ ایس 9004‘ کی بنی گالہ میں غیرمعمولی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے ، صبح سے کئی چکر لگاچکی ہے ، گاڑی کے شیشوں پر پردے لگے ہیں جس کی وجہ سے اندر موجود شخصیات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

ذرائع نے بتایاکہ ایک عرصے سے ریحام خان اپنی روزمرہ مصروفیات کے سلسلے میں یہی گاڑی استعمال کررہی ہیں جبکہ اس سے پہلے گاڑی بنی گالہ میں بھی استعمال ہونے کا انکشاف ہواہے ۔ بتایاگیاہے کہ ریحام خان کی قریبی دوست اور ٹی وی چینل کی پروڈیوسر کی گاڑی بھی بنی گالہ پہنچی جسے چیک پوسٹ پر روک لیاگیاتاہم ریحام خان کی گاڑی آنے کے بعد اُس گاڑی کو بھی اندر جانے کی اجازت دیدی گئی جس کے بعد مذکورہ پروڈیوسر خاتون بھی عمران خان کے گھر میں چلی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :