جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی

جمعرات 8 جنوری 2015 13:09

جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں کل آمنے ..

کیپ ٹاؤن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پروٹیز نے کالی آندھی کو 2-0 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 11 جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 جنوری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 16 سے 28 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :