ہالی ووڈ فلم ”ایکس ماکینا “کا نیا ٹریلر جاری

جمعرات 8 جنوری 2015 14:31

ہالی ووڈ فلم ”ایکس ماکینا “کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) ہالی ووڈ کی سائنس فکشن پر مبنی فلم ایکس ماکینا کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فکشن اور ایکشن سے بھرپور فلم دیکھنے والے صرف اکیس جنوری تک انتطار کریں۔

(جاری ہے)

فلم ایکس ماکینا کی کہانی میں دو ایسے پروگرامرز کو دکھایا گیا ہے جو روبوٹ کی صلاحیت اور ذہانت بڑھانے کیلئے انوکھے مشن پر جاتے ہیں۔۔ انہیں اس میں کتنی کامیابی ملتی ہے اسکیلئے آپ کو دیکھنا ہوگی فلم۔فلم میں اپنی اکاری کے جوہر دکھانے والوں میں بے شمارفنکار شامل ہیں۔ ہدایتکار ایلکس گارلینڈ نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کیا ہے۔اسکاٹ روڈن کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم 21 جنوری کو اپنے شائقین کو محظوظ کرنے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :