سکھر،کیمرامین اور فوٹوگراشعبہ صحافت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،جنرل سیکرٹری خالد بھانبھن
جمعرات 8 جنوری 2015 14:43
سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) سکھر پریس کلب کے جنرل سیکریٹری خالد بھانبھن نے کہا ہے کہ کیمرامین اور فوٹوگرافر ز کا شعبہ صحافت میں اہم کردار ہے اور وہ اس شعبہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب کی نو منتخب باڈی کے وفد کے ہمراہ کیمرامین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے دفتر کے دورے اور ان سے ملاقات کے موقع پر کیا۔
وفد میں جوائنٹ سیکریٹری امداد بوذدار، آفس سیکریٹری علی محمد شر، خصوصی نائب صدر سحرش کھوکھر، خصوصی جوائنٹ سیکریٹری آسیہ بلوچ، ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران نادر خان، رابعہ بھٹی بھی شریک تھے۔ کیمرامین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر رئیس ابڑو ، نائب صدر عمران شیخ، جنرل سیکریٹری جاوید گھنیو، جوائنٹ سیکریٹری ریاض سومرو، خازن نعیم غوری، پریس سیکریٹری اسامہ طلعت، آفس سیکریٹری سلمان انصاری ، حیات کھوکھر، ابراہیم سومرانی، بخش علی پھلپوٹو، راجہ شاہد و دیگر نے سکھر پریس کلب کے نومنتخب عہداداران کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر ہی کہ وہ صحافیوں کے مسائل خصوصاََ کیمرامین و فوٹو جرنلسٹس کو فیلڈ میں درپیش مسائل اور ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کے فی یونٹ میں2روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری ظالمانہ فیصلہ ہے، ایاز میمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
-
فیصل بینک اور صحت کہانی کا ہیلتھ کیئرمنظرنامے میں تبدیلی کیلئے اشتراک
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.