سکھر،حضوراکرم نے ہر طبقہ ہر مذہب ہر عمر ہر رنگ و نسل کے انسانوں سے یکساں سلوک فرمایا ،مولانا مقصود احمد طاہری

جمعرات 8 جنوری 2015 14:45

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) ممتاز عالم دین مولانا مقصود احمد طاہری نے کہا ہے کہ آقا دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ نے انسانیت کو ایک مکمل ضابطہ حیات دیا رسول پاک کو قرآن پاک میں روف و رحیم کی صفت ست پکارا ہے آپ ﷺ نے اپنی امت کو بھی رحم کی تلقین کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں جماعت اصلاح المسلمین سائیٹ ایریا سکھر میں انجنیئر آفتاب حسین کھوسہ کی رہائش گاہ پر منعقد محفل میلاد مصطفیٰ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا آپ ﷺ نے مساوات کی ایسی بنادڈالی آقا اور غلام ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے اور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کی جس میں اتحاد ، مساوات اور جاں فروشی کی جوہر موجود تھے آپ ﷺ نے ہر طبقہ ہر مذہب ہر عمر ہر رنگ و نسل کے انسانوں سے یکساں سلوک فرمایا میلاد مصطفی جلسے سے حافظ اعجاز احمد طاہری ، منوری علی کھوسہ طاہری ، مولانا حبیب اللہ ، محمود علی میمن طاہری ، علی حسن راہوجہ طاہری و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔