Live Updates

عمران خان نے سے عوام معذرت کرلی

جمعرات 8 جنوری 2015 14:50

عمران خان نے سے عوام معذرت کرلی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2015ء) خیبر پختونخوا میں حکومت جماعت کے سربراہ عمران خان نے صوبے پر توجہ نہ دینے پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پر بھرپور توجہ نہ دینے پر معذرت خواہ ہوں تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صوبے کی ترقی اور عوامی مسائل پر اب بھرپور توجہ دیں گے۔ پی ٹی آئی سربراہ کے بقول کرپشن کیخلاف جنگ جاری رکھوں گا، اکیسویں صدی ٹیکنالوجی کی صدی اور نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم یافتہ بنائیں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان 14اگست 2014 سے انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک میں مصروف تھے جس کے باعث وہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دینے سے قاصر رہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :