فیصل آباد،ممکنہ دہشت گردی کا خدشہ تعلیمی اورسرکاری اداروں سمیت ہسپتالوں کی سیکورٹی سخت

جمعرات 8 جنوری 2015 14:55

فیصل آباد،ممکنہ دہشت گردی کا خدشہ تعلیمی اورسرکاری اداروں سمیت ہسپتالوں ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) ممکنہ دہشت گردی کے خدشہ کے پیش نظر تعلیمی ،سرکاری اداروں سمیت سرکاری ہسپتالوں کی بھی سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ، واک تھرو گیٹس ، جدید سی سی ٹی وی کیمرے ، سکینرز نصب سیکورٹی گارڈز کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر دیا گیا ، میڈیکل سپر نٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر راشد مقبول کا کہنا ہے کہ ہم مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کے بھی ذمہ دار ہیں اور نہ صرف مریضوں بلکہ لواحقین ڈاکٹرز نرسز ودیگر میڈیکل عملہ کی حفاظت ہمارے ذمہ ہے ، چنانچہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر حفاظتی انتظامات انتہائی ناگزیر تھے ، ڈاکٹر راشد مقبول کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے مرکزی گیٹ ، سرجیکل ایمرجنسی ، آؤٹ ڈور ودیگر اہم داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس لگوادیئے گئے ہیں جبکہ ہسپتال کے تمام وارڈز ، آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ ، لیبارٹری ، آپریشن تھیٹر مشترکہ سیڑھیوں اور لفٹ میں بھی مانیٹرنگ کمیرے تنصیب کر دیئے گئے ہیں ، ایم ایس کا کہنا ہے کہ پورے ہسپتال کی فول پروف سیکورٹی پراجیکٹ کے تحت ہسپتال کے اندر مختلف مخصوص مقامات کے ساتھ ساتھ چھتوں ، پرائیویٹ وارڈز وغیرہ میں سیکورٹی گارڈز کی ڈیوٹیاں لگائیں گئی ہیں اور 40افراد ہسپتال کی سیکورٹی پر مامور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :